Go to Top

بورڈ آف ڈائریکٹرز

ڈاکٹر شمشإد اختر

چیئرپرسن

ڈاکٹر شمشاد اخترمعروف ملکی اور بین الاقوامی اداروں میں ڈیولپمنٹ کے کاموں
کا 37سالہ وسیع تجربہ حاصل ہے۔ آپ 2006سے 2009تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں گورنر کے عہدے پرفائز رہیں
اور اکنامک اینڈ سوشل کمیشن آف ایشیا اینڈ پیسفک (UNESCAP) کے انڈر سیکرٹری جنرل، اکنامکس اور فنانس کی
سینئراسپیشل ایڈوائزر، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یواین، یو این سیکرٹری جنرل کی G20 Sherpa اور ورلڈ بینک میں
وائس پریزیڈنٹ، مڈل ایسٹ اینڈ نارتھ امریکہ (MENA)کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔ ایشین ڈیولپمنٹ
بینک کے صدر کی سینئر اسپیشل ایڈوائزر بھی رہ چکی ہیں۔ 2018میں ڈاکٹر شمشاد اخترنے وفاقی وزیربرائے
فنانس، ریوینیو، اکنامک افیئرز، اسٹیسٹکس ڈویژن، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان کی کیئر
ٹیکنگ گورنمنٹ میں انڈسٹری اور کامرس کے شعبہ جات میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔

ڈاکٹر اختر نے مختلف سرکاری اور نجی شعبہ کے اداروں کو ڈیولپمنٹ، گورننس،
غربت، نجکاری اور مختلف شعبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس کے بارے میں مشورے بھی فراہم کئے ہیں۔ اسٹیٹ
بینک آف پاکستان میں گورنر کے طور پر تعیناتی کے دوران میں آپ کو2006میں ایمرجنگ مارکیٹس گروپ کی جانب
سے اور 2007میں بینکرز ٹرسٹ کی جانب سے ایشیا کی بہترین سینٹرل بینک گورنر کےلئے نامزد کیا گیا۔ آپ
2008میں ایشین وال اسٹریٹ جرنل کی ٹاپ ٹین ویمن بزنس لیڈرز کی فہرست میں شامل تھیں۔ ڈاکٹر شمشاد اختر
ایک غیر منافع بخش کمپنی کارانداز کی چیئرپرسن بھی ہیں جوبنا بینک کھاتے کے افراد اور بنا معاون اداروں
کو، خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کومعاشی ترقی اور ملازمتوں کی فراہمی کے ذریعہ مالیاتی امداد پر
بھرپور توجہ دیتی ہیں۔ آپ ہارورڈ یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف اکنامکس کی پوسٹ ڈوکٹورل فیلو اور یو ایس فل
برائٹ اسکالر بھی رہی ہیں۔ آپ انتہائی قابل ڈاکٹر ہیں جنہوں نے یونیورسٹی آف پیسلے یو کے سے اکنامکس میں
پی ایچ ڈی اور، یونیورسٹی آف سیسکس، یو کے سے ڈیولپمنٹ آف اکنامکس میں ڈگری کے ساتھ ماسٹر آف آرٹس اور
یونیورسٹی آف اسلام آباد سے ایم ایس سی (اکنامکس) جبکہ یونیورسٹی آف پنجاب سے بیچلر آف آرٹس (اکنامکس)
کی سند حاصل کی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹرز کمیٹیز کی رکن کے طور پر ڈاکٹر شمشاد اختر
بورڈ اسپیشل کمیٹی برائے یو ایف جی، بورڈ نومینیشن کمیٹی اور بورڈ ہیومن ریسورس اینڈ ریمونریشن کمیٹی کی
چیئر پرسن بھی ہیں۔

محمد رضی الدین منيم

ڈائریکٹر

محمد رضی الدین منیم ایک تجربہ کار ماہر پروفیشنل ہیں جوآئل فیلڈ سسٹمیٹک
پرفارمنس مینیجمنٹ بشمول خاص طورپر QHSE اور ٹیم بلڈنگ میں 40 سال سے زیادہ تجربہ کے حامل ہیں۔ آپ نے
کیریئر کا آغاز 1974 میں M-I Drilling Fluids/M-I Overseas Ltd. (بعد میںSCHLUMBERGER کا ایک ڈویژن بن
گیا) سے کیا اور وہاں 2014 تک خدمات انجام دیتے رہے اور پاکستان کیلئے کنٹری منیجر اور سی ای او اور
مشرق وسطیٰ کیلئے ایریا آپریشنز منیجر کے عہدہ سے ریٹائر ہوئے۔ اپنی مدت ملازمت میں آپ نے سالانہ اور
سٹریٹجک بزنس پلانز کی پلاننگ اور نئی ٹیکنالوجیز پر عمل درآمدکی خدمات انجام دیں۔ آپ نے صنعت کے معروف
ترین اداروں جیسے ایگزن، شیل، کونوکو، یونین ٹیکساس، پیٹروکینیڈا، برٹش پٹرولیم، OMV اورEni/Lasmo
اورکئی اداروں کے ساتھ کام کیا۔ آپ کی خصوصی صلاحیتوں میں استعداد کی مینیجمنٹ، پروڈکٹ اینڈ سروس
ڈیلیوری آپٹمائزیشن اور نیو آئل فیلڈ ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ اِن صلاحیتوں کے ساتھ انہوں نے خود کو کمپنی
کاقیمتی اثاثہ ثابت کیا ہے؛ جومسلسل ان کے ٹھوس کاروباری دانشمندی، اچھی مہارت سے ظاہر ہے جس کے نتیجے
میں بین الاقوامی لیڈنگ EBITDA اور ROI & QHSE کی رینکنگ حاصل ہوئی۔ آپ نے ایڈوانسڈ مینیجمنٹ اور
ڈرلنگ انجینئرنگ کے کئی کورس کئے ہیں جن میں گفت و شنید کی صلاحیت، تحریک دلانے، سکھانے، QHSE لیڈرشپ
اور مینیجمنٹ شامل ہے۔ نیز ڈرلنگ انجینئرنگ، مربوط مائعات انجینئرنگ اور ڈرلنگ سیال اقتصادیات کے متعدد
کورسز شامل ہیں۔ آپ نے انٹر نیشنل پیٹرولیم سیمینارز میں مختلف پیپرزتحریر کئے اور SPE اور کئی انڈسٹریل
پینل سیشنز کے شریک صدر رہے۔ آپ PICG کے ممبر اور سرٹیفایڈ بورڈ ڈائریکٹرہیں جو IFC کے ساتھ اشتراک
رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ لسٹڈ کمپنیز بشمول پاک سوزوکی موٹر کمپنی اورگندھارا نسان لمیٹڈ میں بطور ممبر
بورڈ آف ڈائریکٹر خدمات انجام دیں۔ آپ رضاکارانہ سماجی خدمات بھی انجام دیتے ہیں اور 13 سال سے اے کے یو
ایچ کی پیشنٹس بہبود سوسائٹی کے چیئرمین رہے ہیں اور 2006 سے کمیونٹی ایڈوائزری بورڈ آف اے کے یو ایچ کے
شریک صدر کے طور پرخدمات انجام دے رہے ہیں۔

جناب منیم نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی، لاہور سے کیمیکل
انجینئرنگ میں بی ایس ڈگری حاصل کی۔ وہ امریکن انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرز، سوسائٹی آف پیٹرولیم
انجینئرزکے لائف ممبر ہیں اور پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے ممبر ہیں۔ مزید OICCI انرجی سب کمیٹی
کے ممبر بھی تھے۔ایس ایس جی سی بورڈآف ڈائریکٹرز کمیٹیز کے رکن کے طور پر جناب منیم بورڈ کارپوریٹ
گورننس اینڈ ایتھکس کمیٹی کے چیئر مین اور بورڈ رسک منیجمنٹ، لیٹیگیشن اینڈ ‫HSEQA کمیٹی کے چیئر مین
ہیں۔آپ بورڈ نومینیشن کمیٹی اوربورڈ ہیومن ریسورس اینڈ ریمونریشن کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔

ڈاکٹر سہیل خان

ڈائریکٹر

ڈاکٹر سہیل خان ایک کارپوریٹ حکمت عملی، تیل اور گیس کے کاروبار کی ترقی کے
انتظام کے مشیر ہیں جن کے پاس تیل اور گیس کی صنعت کی منصوبہ بندی، ترقی اور ترقی میں کامیابیوں کا
ریکارڈ ہے۔ دنیا بھر میں تیل اور گیس اور سروس انڈسٹریز میں کام کرنے کا کامیاب تجربہ رکھنے والے ایک
انتہائی حوصلہ افزا فرد ہیں۔ان کے پاس ٹوٹل (E&P) کے لیے کارپوریٹ حکمت عملی فراہم کرنے، تیل اور
گیس کے عملے کی تعیناتی کے ذریعے کاروبار کی ترقی کو بہتر بنانے، اور ٹوٹل (E&P) یوکے اور قطر میں
تمام کارروائیوں میں ملحقہ انتظامی ٹیموں کے ساتھ کارکردگی میں بہتری کی تکنیکوں کو لاگو اور مربوط کرنے
کا ٹھوس ٹریک ریکارڈ ہے۔ان کے کاروباری جذبے اور تعلقات استوار کرنے کی مہارت نے انہیں کیریئر کی ترقی
اور حکمت عملی کو عمل اور کامیابی میں منتقل کرنے کے لئے ایک خاص ہنر حاصل ہے۔ تبدیلی کے انتظام کے مشیر
کے طور پر براہ راست اور کنسلٹنسی تنظیموں کے ذریعے کامیابی سے ٹھیکے حاصل کیے گئے ہیں۔ معاہدے پورے
یوکے میں کلائنٹ کی ضروریات اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق پورے کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے ایک مینجمنٹ
کنسلٹنٹ اور ٹریننگ ڈویلپمنٹ مینیجر کے طور پر کام کیا جو ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کے اندر فوکسڈ
آپریشنل امپروومنٹ (FOI) پروگراموں کو لاگو کرنے کے لیے ذمہ دار ہے تاکہ پورے الحاق میں عمل کو نافذ اور
بہتر بنایا جا سکے۔ یہ اہلیت کے معیارات کے خلاف تمام کاموں اور عملے کے لیے قابلیت کی ضروریات کا تعین
کرنے کے لیے بھی ذمہ دار ہیں اور انہوں نے سالانہ تربیتی منصوبہ کو کامیابی کے ساتھ بجٹ کے اندر اور وقت
پر پہنچایا۔ ان کے پاس مصنوعی ذہانت (AI)، بگ ڈیٹا اینالیٹکس، سائبر تھریٹ انٹیلی جنس، اور کلاؤڈ
کمپیوٹنگ کی تعیناتی کے ذریعے آپریشن کی حمایت کرنے کے لیے پالیسی کی تشکیل، ترقی، اور آئی ٹی حکمت عملی
پر عمل درآمد کا وسیع تجربہ ہے تاکہ پیداوار، کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے اور پورے آپریشن میں
کاروباری عمل کو بہتر بنایا جا سکے۔. I.P.S.G (U.K) کے لیے کام کرتے ہوئے انہوں نے 10 ملین پاؤنڈ بجٹ سے
زیادہ کے IT پروجیکٹس کا انتظام کیا ہے، بشمول سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، بزنس پروسیس ری انجینئرنگ، پروسیس
ڈیولپمنٹ، عمل درآمد، آڈٹ، متعدد محکموں کا انتظام اور ISO اور یورپی معیارات کی تعمیل۔ ان کے پاس کمپنی
کو ازسرِنوتبدیل کرنے کا قیمتی تجربہ ہے، جس میں معروف مینجمنٹ ٹولز اور تکنیکوں کا استعمال کیا ہے جیسے
کہ لین پروسیس، چینج مینجمنٹ، آؤٹ سورسنگ کی حکمت عملی، آئی ٹی پروجیکٹ مینجمنٹ کے طریقہ کار، کنبن، ایس
ڈی ایل سی، پرنس 2، پی ایم پی، ای بزنس، جے ڈی ای، ای آر پی، اور بی پی ایم۔ کمپنیوں کو نقصان سے نفع
میں لانا اور وقت کی ایک چھوٹی مدت میں ترقی کو بہتر بنانا۔ انہوں نے پی ایچ ڈی کی ہے۔ ڈاکٹر آف فلسفہ
(پرتگال)، انگلینڈ سے MBA، MSc، اور M.A جو انہیں منفرد مہارتیں اور جدید ترین مضمون کا علم فراہم کرتے
ہیں ان کے اسٹریٹجک اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کس طرح فروغ دینے، مارکیٹ کرنے اور تنظیم کرنا ہے۔ ڈاکٹر
سہیل بورڈ آڈٹ کمیٹی، بورڈ فنانس اینڈ پروکیورمنٹ کمیٹی، بورڈ کی خصوصی کمیٹی برائے UFG، اور بورڈ ہیومن
ریسورس اینڈ ریمونریشن کمیٹی کے ممبر ہیں۔

ڈاکٹر سہیل رضی خان کوپالیسی سازی، ایچ آرڈیولپمنٹ اور ٹریننگ، آڈٹ پروسیس،
آئی ٹی کی حکمت عملی کی ڈیولپمنٹ اورآپریشن کو سپورٹ کرنے کیلئے مصنوعی ذہانت (ا ے آئی) کے استعمال کا
وسیع تجربہ ہے۔ اس کے علاوہ big Data analytics،Cyber threat intelligence اورکلاؤڈ کمپیوٹنگ کے ذریعہ
زیادہ سے زیادہ پروڈکشن حاصل کرنے اور آپریشنز کے دوران میں کاروبار کے طریقہ ء کار کی استعداد اور اس
کو بہتر بنانے کی مہار ت حاصل ہے۔ آپ کو آئی بی ایم واٹسن ڈیٹا پلیٹ فارم کے ساتھ کام کا بھی وسیع تجربہ
ہے جو آپریشنل اور کاروباری فیصلوں میں بہتری کیلئے ‘dark’ ڈیٹا کی بڑی تعداد کا تجزیہ کرکے ادارے کو
حکمت عملی کی ویلیو فراہم کرتا ہے۔آئی پی ایس جی (یوکے) کیلئے کام کرنے سے آپ کو 10 ملین پاؤنڈز سے
زیادہ کے بجٹ کے آئی ٹی پروجیکٹس کو مربوط کرنے، بشمول سافٹ ویئرڈیولپمنٹ، کاروباری طریقہء کار کی تشکیل
ِ نو، پروسیس ڈیولپمنٹ، عمل درآمد، آڈٹ، کثیرالعمل شعبہ جات کو مرتب کرنے اورآئی ایس او اور یورپین
معیارات کی پیروی کرنے کی خدمت انجام دیں۔

آپ کو ایک ساتھ کثیر نوعیت کے پراجیکٹس مربوط کرنے، بجٹ پر مختلف پروجیکٹ
اسٹریمز کے ساتھ پروگرام کرنے کا وسیع تجربہ بھی ہے جوپی ایم آئی کے بہترین معمولات کے ساتھ PMBOK کے
مطابق اسکوپ اور کوالٹی میں بھی مہارت حاصل رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر سہیل رضی خان کو لیڈنگ منیجمنٹ ٹولز اور
ٹیکنیکس جیسے Lean methodology، آراے سی آئی، Kanban، PRINCE 2، PMP ERP، IDE اور BPMاستعمال کرکے کمپنی
کو قابل قدر آمدنی فراہم کرنے اور کمپنیزکے کاروبار کو نقصان سے نفع میں بدلنے کا تجربہ ہے۔

ڈاکٹر سہیل رضی خان نے مینیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کرنے کے بعد
یونیورسٹی آف سینٹرل لنکاشائر، یو کے سے ایم بی اے (ماسٹر ان بزنس ایڈمنسٹریشن) کی سند حاصل کی۔ آپ نے
یونیورسٹی آف ہرٹ فوڈ شئائر، یو کے سے ایم ایس سی (ڈسٹری بیوٹڈ نیٹ ورکس ایند سیکورٹی سسٹم) اور
یونیورسٹی آف والور ہیمپٹن، یوکے سے اسٹریٹجک لیڈرشپ میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔

آپ یونیورسٹی آف میری لینڈ،یونیورسٹی آف جارجیا، گوگل، Cisco and Cybrary
Education یو ایس اے سےBig Data Analytic, Cyber Threat Intelligence, Management Ethical, Hacking
Corporate IT Governance Framework، میں متعدد صنعتی سرٹیفکیٹس کے حامل ہیں۔ آپ نے کئی بین الاقوامی
جریدوں میں کارپوریٹ آئی ٹی اسٹریٹجی اینڈ گورننس فریم ورک، منیجمنٹ چیلنجز، سائبر وارفیئر، کلاؤڈ
کمپیوٹنگ اور سروس لیول فریم ورک کے موضوعات پر مضامین اور کتابیں لکھی ہیں۔

آپ کھیلوں کے بھی شوقین ہیں اور کرکٹ اور فٹبال آپ کے پسندیدہ کھیل ہیں۔ سوئی
سدرن گیس کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹرز کمیٹیز کے رکن کے طور پر ڈاکٹر سہیل بورڈآڈٹ کمیٹی،فنانس اینڈ
پروکیورمنٹ کمیٹی،بورڈ اسپیشل کمیٹی برائے یو ایف جی اور بورڈ ہیومن ریسورس اینڈ ریمونریشن کمیٹی کے
ممبربھی ہیں۔

ایاز داؤد

ڈائریکٹر
جناب ایاز داؤد نے بطور چیف ایگزیکٹیو بی آ ر آر انویسٹمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ (مینیجر آف بی آر آر گارڈین
مضاربہ)میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آپ کو داؤد اسلامک بینک، داؤد فیملی تکافل، داؤد ایکویٹیز لمیٹڈ،
فرسٹ داؤد انویسٹمنٹ بینک، داؤد کیپٹل مینیجمنٹ، فرسٹ داؤد میوچل فنڈ کے مینیجرز، داؤد منی مارکیٹ فنڈ
اور داؤد اسلامک فنڈ کے بانی ہونے کااعزاز حاصل ہے۔ جناب داؤد نے مداربہ ایسو سی ایشن آف پاکستان میں
بطور چیئر مین بھی خدمات انجام دیں۔ آپ سسٹمز لمیٹڈکے ڈائریکٹر اور آڈٹ کمیٹی کے چیئر مین ہیں۔ آپ ینگ
پریزیڈنٹس آرگنائیزیشن کے ممبر ہیں، جناب داؤد نے میک گل یونیورسٹی، مونٹریال سے اکنامکس میں گریجویٹ
کیا اور کولمبیا بزنس اسکول، نیو یارک سے امتیازی نمبروں کے ساتھ فنانس اینڈ منی اور فنانشل مارکیٹس میں
ایم بی اے مکمل کیا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹرز کمیٹیز کے رکن کے طور پرجناب ایازبورڈآڈٹ
کمیٹی،بورڈ کارپوریٹ گورننس اینڈ ایتھکس کمیٹی،بورڈفنانس اینڈ پروکیورمنٹ کمیٹی اور بورڈ رسک منیجمنٹ،
لیٹیگیشن اینڈ ‫HSEQA کمیٹی کے ممبربھی ہیں۔

اپڈیثڈ: ۳جنوری ۲۰۲۴