Go to Top

گیس ٹیرف پر نظرثانی کے بعد کچھ امور کی وضاحت

سوئی سدرن کی یہ میڈیا ریلیز اوگرا کی جانب سے گیس کے نرخوں پر نظرثانی کے ساتھ ساتھ ماہانہ گیس کے میٹر  کے کرایہ میں اضافے کے بارے میں میڈیا کے بعض حصوں میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو واضح کرنے کے لیے جاری کی جا رہی ہے. ہم سمجھتے ہیں کہ یہ میڈیا ریلیز ہمارے صارفین کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی کیونکہ نظر ثانی شدہ ٹیرف کے تحت کچھ نئے عوامل شاید ہمارے صارفین کے لیے واضح نہیں ہیں. واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپنے نوٹیفکیشن #OGRA-10-3 (8)/2020 مورخہ 15 فروری 2023 کے ذریعے مختلف صارفین جیسے صنعتی، کمرشل اور گھریلو شعبوں کے لیے گیس ٹیرف میں ترمیم کی تھی جنہیں جنوری 2023 سے نافذ العمل کیا گیا ہے. مذکورہ نوٹیفکیشن کے ذریعے گھریلو صارفین کے لیے، اوگرا نے صارف کے گھر کی دہلیز پر پائپڈ قدرتی گیس سروس کی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے فکسڈ چارجز متعارف کرائے ہیں جنہیں دو زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے، یعنی کفایت شعار) پروٹیکٹڈ یعنی محفوظ صارفین (اور اضافی استعمال والے) نان پروٹیکٹڈ یعنی غیر محفوظ صارفین.(  وہ تمام صارفین جنہوں نے نومبر 2022 سے فروری 2023 تک موسم سرما کے دوران اوسطاً 90 کیوبک میٹر یا اس سے کم گیس استعمال کی ہے وہ محفوظ صارفین کی کیٹیگری میں آئیں گے جبکہ اسی مدت کے دوران اوسطاً 90 کیوبک میٹر سے زیادہ گیس استعمال کرنے والے غیر محفوظ صارفین کی کیٹیگری میں آئیں گے. محفوظ صارفین کے لیے مقررہ  فکسڈ چارجز 10 روپے ہوں گے، جبکہ غیر محفوظ صارفین کے لیے مقررہ فکسڈ چارجز 460 روپے ہوں گے. دونوں زمروں کے لیے پہلے سے چارج کیا گیا ماہانہ میٹر کا کرایہ40  روپے ہی رہے گا. ان دونوں زمروں کے لیے صارفین کو پچھلے ایک سلیب کا فائدہ دستیاب ہوگا.  تاہم، یہ واضح رہے کہ اگر اگلے مہینے کی کھپت 90 کیوبک میٹر سے زیادہ ہو جاتی ہے، تو محفوظ صارف کو صرف اسی مہینے کے لیے غیر محفوظ تصور کیا جائے گا.

 

مذکورہ نوٹیفکیشن کے بعد، جنوری اور فروری 2023 کے گیس کے بل جو پرانے ٹیرف پر جاری کیے گئے تھے،  ان میں تبدیلی کر دی گئی ہے جن کے فرق کو مارچ تا مئی 2023 کے بلوں میں اقساط میں وصول کیا جائے گا. جنوری 2023 کے بل کے حوالے سے پہلی قسط مارچ 2023 کے بل میں وصول کی گئی ہے، جب کہ فروری 2023 کے بل کے حوالے سے دوسری اور تیسری اقساط اپریل اور مئی 2023 کے بلوں میں شامل کی جائیں گی. یہ رقم ماہانہ گیس کے بلوں میں ‘ایڈجسٹمنٹ’ کے عنوان کے تحت میں اور ‘پچھلے بیلنس’ کے عنوان کے تحت بقایاجات کے طور پر ظاہر ہوگی. اوپر دی گئی وضاحت اس ٹیرف میں تبدیلی کو واضح طور پر سمجھنے میں مدد کرے گی. تاہم نظرثانی شدہ گیس ٹیرف کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لیے ہمارے صارفین http://www.ogra.org.pk/download/8832 پر کلک کرکے مذکورہ نوٹیفکیشن کا جائزہ لے سکتے ہیں جو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے.